0
Wednesday 9 Sep 2015 18:09

یمنی فوج آئندہ دنوں میں جارحین کے خلاف حیران کن حملے کرے گی، ترجمان یمنی فوج

یمنی فوج آئندہ دنوں میں جارحین کے خلاف حیران کن حملے کرے گی، ترجمان یمنی فوج
اسلام ٹائمز۔ یمن کی فوج کے ترجمان نے جارح ممالک کو خبردار کیا ہے کہ یمنی فوج آئندہ دنوں ان کے خلاف حیران کن حملے کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان جنرل شرف غالب لقمان نے صنعا میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ فوج اور رضاکار عوامی فورس نے خود کو بدترین حالات کے لئے تیار کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنے ملک پر جارحیت کے شروع ہی میں فوجیوں کو منظم کرنا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ فوجی طاقت کا توازن ہمارے حق میں نہیں ہے لیکن یمنی فوج اور رضاکار فورس نے اپنی حکمت عملی سے جارحین کی بالا دستی ختم کر دی ہے۔ یمن کی فوج نے چھ مہینے سے جاری سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے صوبہ مآرب میں جارحین کے فوجی اڈے پر بیلیسٹیک میزائل سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے کم سے کم تین سو فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 484955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے