0
Thursday 10 Sep 2015 15:06

پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا

پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر علی نواز شاہ کو بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیاز علی شاہ پر زمینوں کی خرید و فروخت کے دوران سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔ احتساب عدالت نے زمینوں کی خرید و فروخت میں کرپشن ثابت ہونے پر علی نواز شاہ کو 5 سال، پی پی کے رہنما خادم علی شاہ کو 4 اور امتیاز علی شاہ کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ دوسری جانب ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ علی نواز شاہ، خادم علی شاہ اور امتیاز علی شاہ ضمانت پر تھے، تاہم عدالتی فیصلہ آنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علی نواز شاہ پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسانوں سے سستے داموں زمین خریدی، اور اسے سرکار کو مہنگے داموں فروخت کی۔
خبر کا کوڈ : 485177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش