0
Saturday 24 Oct 2015 09:42

لاہور، صدر کے علاقے میں اہلسنت کی جانب سے تعزیہ اور علم کا جلوس

لاہور، صدر کے علاقے میں اہلسنت کی جانب سے تعزیہ اور علم کا جلوس
اسلام ٹائمز۔ اہل سنت کی جانب سے لاہور کے علاقے کینٹ میں محرم الحرام کی مناسبت سے صدر بازار میں تعزیے اور علم کے جلوس برآمد کئے گئے۔ جس میں اہل سنت کے علمائے کرام سمیت محبان اہل بیت کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ صدر بازار میں نکالے جانے والے علم کے جلوس سرور روڈ، ساگر روڈ، صدر گول چکر سے ہوتے ہوئے سرور روڈ پر اختتام پذیر ہوئے۔ اس موقع پر اہل سنت کے علمائے کرام سمیت محبان اہل بیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے مرکزی راستوں میں عاشقان اہل بیت کی جانب سے روضہ امام حسینؑ، روضہ حضرت علیؑ سمیت دیگر تعزیے بھی سجائے گئے  تھے، زیارت کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد تعزیوں کے گرد جمع رہی۔ صدر بازار میں جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور بازار کو جانے والے تمام راستوں پر واک تھرو گیٹ اور رضا کاروں کی جانب سے جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جاتی رہی۔
خبر کا کوڈ : 493229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب