0
Saturday 24 Oct 2015 10:00

لاہور، امامیہ کالونی میں جلوس کے شرکا کا دھرنا، مقدمات ختم کرنے پر احتجاج ختم کیا

لاہور، امامیہ کالونی میں جلوس کے شرکا کا دھرنا، مقدمات ختم کرنے پر احتجاج ختم کیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نواحی علاقے امامیہ کالونی میں نکلنے والے شب عاشور کے جلوس کے شرکاء نے ڈی پی او شیخوپورہ کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ امامیہ کالونی امام بارگاہ خیمہ گاہ سے جمعہ کی شام برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کے جلوس کے شرکاء نے آدھے راستے میں ہی جلوس روک کر ڈی پی او شیخوپورہ سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔ شیعہ رہنماؤں نے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ نے ان کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد پرچے درج کروائے ہیں۔ جلوس کے شرکاء نے امامیہ کالونی میں تقریباً چھ گھنٹے سے زائد دھرنا دیا جو بعد نماز فجر ڈی پی او شیخوپورہ کی جانب سے تمام مقدمات واپس لینے سمیت دیگر مطالبات منظور ہونے پر ختم کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 493233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے