0
Thursday 12 Nov 2015 23:07

راولپنڈی میں پولیس کے محافظ اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

راولپنڈی میں پولیس کے محافظ اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق تھانہ راتہ امرال کی حدود میں پولیس کے محافظ اسکواڈ پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ معمول کی پیٹرولنگ پر تھے، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، کانسٹیبل یاسین اور تنویر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے، کانسٹیبل یاسین راولپنڈی کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون جبکہ تنویر روات کا رہائشی تھا۔ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے دورے کے موقع پر جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ اس موقع پر اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس کا مورال بلند ہے، ملزمان کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ سی پی او کا کہنا تھا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوا تو سی ٹی ڈی واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 497426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب