0
Wednesday 23 Dec 2015 23:59

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سال 2015 کے سب سے جھوٹے شخص قرار

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سال 2015 کے سب سے جھوٹے شخص قرار
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے حوالے سے متعصبانہ بیانات کے حوالے سے تو بدنام تھے ہی اب انہیں ایک امریکی ویب سائٹ نے سال 2015 کا سب سے جھوٹا شخص قرار دے دیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے حوالے سے متنازعہ اور جھوٹے بیانات دے کر بدنامی تو حاصل کرلی ہے اب انہیں ایک امریکی ویب سائٹ نے رواں سال کا سب سے جھوٹا اور جھوٹوں کا بادشاہ قراردیا ہے۔ ویب سائٹ فیکٹ چیک کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد مرتبہ حقائق کو جھٹلایا اور تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے اس سال 76 فیصد سفید جھوٹ بولے، صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنی من گھڑت باتوں کے جھوٹ ثابت ہونے کے باوجود اس پر ڈھٹائی کے ساتھ قائم رہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اسے اس قسم کا تجزیہ کرتے ہوئے 12 سال ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے اب تک ایسے نتائج نہیں دیکھے۔
خبر کا کوڈ : 507434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش