0
Thursday 7 Jan 2016 19:52

کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 22 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی پورٹ پر کنٹینر سے 22 ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹم انٹیلیجنس نے کراچی پورٹ پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بائیس ہزار کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا ہے، بارودی مواد پشاور انٹیلی جنس کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق کنٹینر چین سے کراچی پہنچا، جو کہ راولپنڈی کی ایک کمپنی کے نام تھا۔ پشاور انٹیلی جنس نے 15 نومبر 2015ء کو کارروائی کرتے ہوئے دو کنٹینرز کو ضبط کیا تھا، جن میں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا تھا، جس کے بعد کراچی پورٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر برآمد کیا گیا ہے۔ کنٹینر کی چین سے کراچی آمد کے حوالے سے مزید قانونی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب