0
Monday 25 Jan 2016 12:22

پشاور سے عثمان نامی دہشتگرد گرفتار، 2 دستی بم بھی برآمد

پشاور سے عثمان نامی دہشتگرد گرفتار، 2 دستی بم بھی برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوہاٹ روڈ سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق کارروائی ٹیکنیکل کالج کے قریب کوہاٹ روڈ پر کی گئی۔ اس دوران عثمان نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، جو دیر کالونی پشاور میں رہائش پذیر تھا۔ دہشتگرد کے قبضہ سے دو دستی بم اورا یک پستول بھی برآمد ہوئے۔ ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 515048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش