0
Sunday 7 Feb 2016 15:05

شریف برادران کی وجہ سے ہی ملک کے دیگر حصوں میں پنجاب کیخلاف نفرت بڑھتی ہے، عمران خان

شریف برادران کی وجہ سے ہی ملک کے دیگر حصوں میں پنجاب کیخلاف نفرت بڑھتی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بلکہ بادشاہت کرتے ہیں۔ بلوچستان روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نوازشریف اگر مسئلے کو صحیح طرح ہینڈل کرتے، تو آج یہ نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتا، تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا، ڈیڈ لاک نواز حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، لہٰذا اب مسئلہ حل کرنا بھی ان کی ہی ذمہ داری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، دونوں بھائی کسی کو اعتماد میں لئے بغیر خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں، ان کی وجہ سے ہی ملک کے دیگر حصوں میں پنجاب کے خلاف نفرت بڑھتی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سی پیک کے نام پر 44 ارب کے قرضے لئے ہوئے ہیں، جس میں سے 80 فیصد رقم توانائی کے منصوبوں کیلئے ہے، حکومت نے عوام پر 51 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہوا ہے، نواز شریف کے عوامی منصوبوں میں ذاتی فائدے ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 518843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب