0
Tuesday 23 Feb 2016 22:55

پی ٹی آئی گروپوں کے متحد ہونے سے پارٹی فعال اور مضبوط ہوگی، سلیم جہانگیر چٹھہ

پی ٹی آئی گروپوں کے متحد ہونے سے پارٹی فعال اور مضبوط ہوگی، سلیم جہانگیر چٹھہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ضلعی الیکشن کمشنر سلیم جہانگیر چٹھہ نے میمونہ حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فعال بنانے اور تمام دھڑوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی فیصل آباد کے رہنما کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہمیں مل جل کر مشترکہ جدوجہد کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں گروپوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، متحد ہونے سے پارٹی فعال اور مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 523191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب