0
Wednesday 9 Mar 2016 15:28

متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 کارکنان پر فرد جرم عائد

متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 کارکنان پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 کارکنوں پر مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مختلف مقدمات میں نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے 26 کارکنان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عبید کے ٹو، نادر شاہ، فیصل موٹا اور فرحان شبیر سمیت متحدہ کے 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کر دیا، عدالت نے شواہد اور گواہان کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے 11 مارچ 2015ء کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مار کر ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا تھا، ملزمان پر قتل، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحلہ رکھنے کے مقدمات درج ہیں، ان میں سے عبید کے ٹو پر قتل، جبکہ نادر شاہ، فیصل موٹا اور فرحان شبیر پر قتل، اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 526428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش