0
Monday 14 Mar 2016 12:03

حقوق نسواں بل پر شدید تحفظات ہیں،مولانا امجد خان

حقوق نسواں بل پر شدید تحفظات ہیں،مولانا امجد خان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائم مقام مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے سلانوالی سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لادینی قوتیں پاکستان سے اسلامی تہذیب ختم کرنا چاہتی ہیں۔ مولانا محمد امجد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اسلام کو ہر طرف سے چیلنجز کا سامنا ہے، لادینی قوتیں پاکستان سے اسلامی تہذیب، ثقافتی کلچر ختم کرنے کی تگ و دو کر رہی ہیں، ایسے حالات میں دینی قوتوں کو باہمی سیاسی اتحاد پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل کی بعض شقوں پر شدید تحفظات ہیں، اس سے خاندانی نظام تباہ ہو گا اور طلاق کی شرح بھی بڑھ جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام نے تحفظات بارے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 527183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش