0
Thursday 24 Mar 2016 01:04

اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کا شاندار انعقاد

اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کا شاندار انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کی روایتی پریڈ اسلام آباد میں زبردست انداز میں انجام دی گئی۔ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند فوجی دستوں نے شرکت کی اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ فلائی پاسٹ میں لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد نعروں سے گونج اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق، یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے نیو پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات کا آغاز اسلام آباد میں اکتیس جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام آباد میں روایتی مشترکہ پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں سمیت گرلز گائیڈز اور پاکستان اسکاوٹس کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ پریڈ کے دوران لڑاکا طیاروں فضائی کرتب دکھائے اور اسکائی ڈائیونگ کا دلکش مظاہرہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 529194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش