0
Friday 29 Apr 2016 01:16

چمن سے افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کرلیا گیا

چمن سے افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغانستان سے چمن کے راستے بلوچستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے ایک افغان انٹیلی جنس افسر کو گرفتار کرلیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو افغانستان سے پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے پر گرفتار کیا۔ افغان شہری سے کی جانے والی تفتیش میں اس نے انکشاف کیا کہ غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے والا شخص دراصل افغان فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ ہے۔ مذکورہ شخص کے پاس پاکستان میں داخل ہونے کیلئے سرکاری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جسے ایف آئی اے نے گرفتار کرنے کے بعد حساس اداروں کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افغان فوجی افسر کی شناخت روزی خان کے نام ہوئی ہے، جسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز نے چمن ہی کے علاقے سے افغان انٹیلی جنس ادارے (این ڈی ایس) کے ایک جاسوس کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 535783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب