0
Saturday 14 May 2016 22:42

تحریک انصاف کے چیئرمین پانامہ لیکس پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، مولانا عبداللہ

تحریک انصاف کے چیئرمین پانامہ لیکس پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں، مولانا عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ضلع خوشاب کے امیر مولانا عبداللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شور مچانے پر عمران کو وزارت عظمیٰ نہیں ملے گی۔ خوشاب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر نے کہا کہ صرف شور مچانے سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ نہیں ملے گی، تحریک انصاف کے چیئر مین پانامہ لیکس پربوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، کبھی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں اور جب حکومت وہ مان لیتی ہے تو پھر خود ہی راہ فرار اختیار کر کے کسی اور سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں اور اب نیب کے ذریعے انکوائری کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ ان کی غیر سنجیدہ سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی طاقت سے وجو د میں آئی ہے عمران خان کو غیر شائستہ لب لہجہ زیب نہیں دیتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 538573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش