0
Thursday 30 Jun 2016 20:41

پشاور، سرکاری گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

پشاور، سرکاری گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک سرکاری گاڑی پر فائرنگ اور دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید آباد میں ایک سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ اس موقع پر ایک دھماکہ بھی سنا گیا۔ امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے سے پہلے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ گاڑی کو کلیئر کرنے کیلئے بم، ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 549972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے