0
Saturday 2 Jul 2016 02:12

فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع اور تحصیلوں میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد

فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع اور تحصیلوں میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم القدس کے حوالے سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فیصل آباد، ضلع چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع جھنگ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ چنیوٹ میں جامع مسجد صاحب الزمان سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاء جھنگ روڈ اور جھمرہ چوک سے ہوتے ہوئے ختم نبوت چوک پہنچے، جہاں انجینئر عمران حیدر، مدبر نقوی اور مولانا غلام شبیر بخاری نے خطاب کیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مرکزی امام بار گاہ سے شروع ہونے والی ریلی جھنگ روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ بھوآنہ میں امام بارگاہ حاجی ریاض حسین سے نیا لاری اڈا تک نکالی گئی ریلی کی قیادت مجلس وحدت المسلمین کے رہنما انیس زیدی اور غضنفر عباس نے کی۔ کمالیہ میں ریلی کے شرکاء سے ممتاز گوندل، ضامن علی شاہ اور محسن نقوی نے خطاب کیا۔ اٹھارہ ہزاری میں میاں اسد کے زیر قیادت امام بارگاہ مسافرہ شام سے شروع ہونے والی ریلی تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ دوسری ریلی درگاہی شاہ میں تنویر شاہ کے زیر قیادت نکالی گئی۔ گوجرہ میں حیدریہ مسجد سے ملکانوالا چوک تک مولانا علی محمد شاکری کے زیر قیادت نکالی گئی، جس کے شرکاء سے خادم حسین ‘علی رضا و دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 550168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش