0
Sunday 10 Jul 2016 17:36

ایران دہشتگردوں کی مکمل نابودی تک عراقی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، جواد ظریف

ایران دہشتگردوں کی مکمل نابودی تک عراقی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوی ایران دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک عراقی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔  یہ بات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں عراق کے سرکردہ سیاستداں اور مجلس اعلٰی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق اور خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو حتمی شکست دینے کے لئے عراق میں سیاسی اور قومی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پے در پے کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عراقی عوام اور حکومت کے عزم کی بدولت تکفیری دہشت گردوں کا کام تمام ہو جائے گا۔

عراق کی مجلس اعلٰی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے اپنے ملک کی سیاسی اور دفاعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔  سید عمار حکیم نے کہا کہ عراق میں دہشت گرد کمزور اور ان کے بیرونی حامی پوری طرح مایوس ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامیوں کو معلوم ہوگیا ہے کہ حالات ان کے حق میں نہیں ہیں اور دہشت گردوں کو بطور ہتھکنڈا استعمال کرنے کا دور ختم ہوگیا ہے۔  انہوں نے خطے کی مشکلات، خطے کے ممالک کے تعاون اور بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 551679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش