0
Saturday 10 Sep 2016 15:14

سرگودہا، بیرون ملک فرار ہونیوالے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنیکا حکم

سرگودہا، بیرون ملک فرار ہونیوالے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنیکا حکم
اسلام ٹائمز۔ ڈی پی او سرگودہا سہیل چوہدری نے ضلع کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے نئے اہداف کا تعین کرتے ہوئے ضلعی پولیس کو بیرون ملک فرار ہونیوالے اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس کے اجراء کا عمل تیز کرنا چاہیئے۔ ڈی پی او سہیل چوہدری نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کے اہم اجلاس کے دوران اشتہاریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ عید سکیورٹی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ جو اشتہاری ملک سے باہر جا چکے ہیں، ان کے ریڈ وارنٹس کا اجراء کے عمل کو تیز کریں، بالخصوص ہیڈ منی والے کیس بھی نمٹائے جائیں۔ ڈی پی او نے عیدالاضحٰی کے موقع پر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 566515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب