0
Friday 7 Oct 2016 08:53

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کا نیا فائنل ہو گیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اس حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت بھی کی ہے، ساتھیوں نے انہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مشورہ دیا تاہم نوازشریف کا موقف تھا کہ وہ موجودہ آرمی چیف کے مداح ہیں لیکن افواج پاکستان میں ترقیاں اور تقرریاں روٹین کے مطابق ہونی چاہیئں۔ ذرائع نے  مزید بتایا کہ اگر کوئی انتہائی غیر معمولی واقعہ نہ ہوا تو جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود بھی اسی روز ریٹائر ہونگے اور دونوں بڑے عہدوں پر نئی تعیناتیاں ایک ساتھ ہی کی جائیں گی۔ اس حوالے سے اگلے 50 روز کے دوران 2 لیفٹیننٹ جنرلز کو فور سٹار جنرلز کے عہدوں پر ترقی بھی دے دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 573453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے