0
Monday 17 Oct 2016 23:43

سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گورنر سندھ

سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں ناکامی پر مصطفیٰ کمال بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انہوں نے جو الزامات لگائے، اس حوالے سے ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے میرا کسی قسم کا رابطہ نہیں، جبکہ گورنر رہنا میرے اختیار میں نہیں ہے، گورنر رکھنا یا ہٹانا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔
خبر کا کوڈ : 576324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے