0
Saturday 22 Oct 2016 13:51

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے، گورنر سندھ

آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چند روز قبل پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے خلاف بھرپور بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں جہانگیر پارک میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پہنچے، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دیئے گئے بیان پر افسوس ہے، ایسی باتیں اپنی منصب کے خلاف سمجھتا ہوں، میرے منصب کا تقاضا ہے کہ میں غیر جانبدار رہوں اور کوشش رہی ہے کہ غیر جانبدار رہ کر کراچی کی ترقی کیلئے کام کرتا رہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا یہاں وجود آئین اور قانون کے مطابق ہے، جب تک یہاں ہوں آئین اور قانون کی پاسداری کروں گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں رینجرز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین کام کیا، امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی، کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کو سبوتاژ کریں گے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردی کو 80 فیصد تک ختم کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کہیں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور کسی بھی محکمے کا افسر ان کے ساتھ نہ صرف کام کرے گا، بلکہ ان کی مدد بھی کرے گا، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم نواز شریف کی بھی مکمل حمایت ارشد وہرا کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 577456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب