0
Sunday 23 Oct 2016 22:38

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف

آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پیسز چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے خطے میں امن قائم ہوا۔ فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں پیسز چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کرنیوالوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کی 16 بہترین افواج نے چیمپیئن شپ میں شرکت کی، پیسز چیمپیئن شپ سے حصہ لینے والے ممالک کو قریب آنے کا موقع ملا، کھیلوں کے انعقاد سے تمام ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا پاک فوج کے جوان چست، پھرتیلے اور ہوشیار ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا مزید کہنا تھاکہ آپریشن ضرب عضب امن کی جنگ ہے جس سے خطے اور ملک بھر میں امن آیا، آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے پاکستان پہلے سے بہت زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔
خبر کا کوڈ : 577924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب