0
Sunday 6 Nov 2016 02:56

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان شہید، 1 زخمی

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ جوان شہید، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو رضویہ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی کار پر فائرنگ سے شیعہ جوان کامران کاظمی شہید جبکہ انکے ساتھی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے علاقے نیو رضویہ سوسائٹی کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار دہشتگردوں نے کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار شیعہ جوان کامران کاظمی شہید، جبکہ ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کو ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس منتقل کیا گیا۔ کار سوار افراد نیو رضویہ سوسائٹی میں مجلس عزا سے شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 581293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب