0
Wednesday 16 Nov 2016 16:03

پرویز مشرف اور عشرت العباد سمت سب کیلئے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں، خواجہ اظہار

پرویز مشرف اور عشرت العباد سمت سب کیلئے ایم کیو ایم کے دروازے کھلے ہیں، خواجہ اظہار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سابق صدر مملکت پرویز مشرف سمیت سب کیلئے ان کی جماعت کے دورازے کھلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ مئیر کراچی وسیم اختر کی رہائی پر ایم کیو ایم کی طرف سے پورے کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں، وسیم اختر ایم کیو ایم پاکستان کے مئیر ہیں، وہ باہر آکر دل جوئی سے کام کریں گے اور عوام کو فرق واضح نظر آئے گا، جو ہمارا کام نہیں وہ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اختیارات کے بغیر کچرے کے سمندر میں اترنے کو تیار ہیں، تاہم اگر اختیارات نہ ملے تو احتجاج کریں گے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم صرف ایک ہی شرط پر حکومت میں شامل ہو سکتے ہیں، اگر سندھ کی وزارت اعلیٰ مل جائے، جبکہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور سابق صدر مملکت پرویز مشرف سمیت سب کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کی افواہیں پھیل رہی ہیں، تاہم اگر قیادت تبدیل ہوئی تو اندر سے ہی اس جگہ کو پر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 584305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب