1
0
Saturday 10 Dec 2016 16:40

کراچی میں مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والا گورکن گرفتار، تفتیش کیلئے تھانے منتقل

کراچی میں مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والا گورکن گرفتار، تفتیش کیلئے تھانے منتقل
اسلام ٹائمز۔ عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے مردے نکال کر قبریں فروخت کرنے والے گورکن کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد انویسٹی گیشن ٹیم نے کراچی کے علاقے عزیزآباد میں واقع یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے فیاض نامی گورکن کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا کہ ملزم قبریں فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایک مقامی شخص نے ایف آئی درج کروائی جس کے بعد سے گورکن کی تلاش جاری تھی، تاہم آج جیسے ہی وہ قبرستان میں داخل ہوا، خفیہ اطلاع ملتے ہی کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ملزم گرفتار ہوا۔ پولیس افسران کے مطابق شہری کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی کہ ملزم تازہ قبروں میں سے مردے نکال کر انہیں فروخت کرتا اور قبر کو 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 590403
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
قبر کیسے فروخت ہوتی ہے؟