0
Thursday 5 Jan 2017 19:35

عالمی طاقتوں نے اسرائیل کے جرائم سے چشم پوشی جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائیگی، پیر مقدس زیدی

عالمی طاقتوں نے اسرائیل کے جرائم سے چشم پوشی جاری رکھی تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائیگی، پیر مقدس زیدی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر اور گدی نشین پیر سید مقدس زیدی نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد غیر ملکی ایجنسیوں کی پیداوار ہیں، جو ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوٹ مار، کرپشن اور شدت پسندانہ سوچ عصرِ حاضر کا بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنٹ پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں، امن کے دشمنوں نے وطن عزیز کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، ملک کے غیور عوام ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ نے مشرق وسطی سمیت دوسرے ممالک میں بڑی طاقتوں کے مفادات کو نہ روکا، تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا، شام، اراکان اور روہنگیا کے مسلمانوں پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نے سلامتی کونسل کی پاس شدہ قرار دادوں پر عمل نہ کیا، تو تیسری عالمگیر جنگ دنیا کی تباہی کا باعث بنے گی، عالمی طاقتوں کی جانب سے اسرائیل کے جرائم کی پردہ پوشی پوری دنیا کا امن تباہ کر دیگی۔
خبر کا کوڈ : 597387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب