0
Thursday 5 Jan 2017 23:18

ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی، بلاول بھٹو

ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہونگے اور سڑکوں پر بھی، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے مسلم لیگ (ن) کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ اندرون سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے کیلئے وہ بیگم نصرت بھٹو کے روایتی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بی بی کا بیٹا عوام کی دعاؤں اور ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت نواز لیگ کی نیندیں اُڑ جائیں گی، ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی۔
خبر کا کوڈ : 597446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب