0
Sunday 15 Jan 2017 18:57

سرکاری اسپتال کا ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا، تعلق ایم کیو ایم سے ہے

سرکاری اسپتال کا ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا، تعلق ایم کیو ایم سے ہے
اسلام ٹائمز۔ ایمبولینس میں موت بانٹنے والا بے نقاب، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر ایمبولینس ڈرائیور کے بھیس میں کراچی میں خون بہاتا رہا، شاہد عرف پپا کی جے آئی ٹی کے سنسنی خیز انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق بھیڑ کی کھال میں چھپا بھیڑیا بے نقاب ہو گیا، جان بچانے والے کا روپ دھار کر جانیں لینے کا دھندہ کرنے والا پکڑا گیا۔ سول ہسپتال کراچی کا گرفتار ایمبولینس ڈرائیور ٹارگٹ کلر نکلا، پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کی جے آئی ٹی میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے۔ ایم کیو ایم لندن کے شاہد عرف پپا نے پندرہ رکنی ٹارگٹ کلر ٹیم بنا رکھی تھی، جس نے کئی افراد کی جانیں لیں۔ جوبلی مارکیٹ، رنچھوڑ لائن اور دیگر علاقوں میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا شاہد ناصرف گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز پر راکٹ حملے میں ملوث تھا، بلکہ لیاری گینگ وار کے عزیر جان گروپ کا رامسوامی میں داخلہ روکنے کیلئے بے دریغ خون بھی بہاتا رہا۔ تفتیش کار کہتے ہیں کہ گرفتار ٹارگٹ کلر رینجرز کے خلاف خواتین کے ذریعے مظاہرے بھی کراتا رہا ہے اور بازاروں سے لاکھوں روپے بھتہ لے کر لندن بھی بھیجتا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 600355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے