0
Tuesday 7 Feb 2017 23:43

کوہاٹ، شکردرہ کے نائب ناظم فائرنگ سے جاں بحق، جبکہ بھائی اور ساتھی زخمی

کوہاٹ، شکردرہ کے نائب ناظم فائرنگ سے جاں بحق، جبکہ بھائی اور ساتھی زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کے نواحی قصبہ شکردرہ میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں یونین کونسل کے نائب ناظم جاں بحق اور اس کے بھائی سمیت دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ واقعہ راستے کے تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی قصبہ شکردرہ کے یونین کونسل رورل ٹو کے نائب ناظم فہید خان ولد رسول خان موٹر کار نمبر مردان B-8118 میں ساتھیوں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ واقع رحمان آباد سے شکر درہ بازار آرہے تھے۔ جونہی انکی گاڑی رحمان آباد کے مرکزی شاہراہ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے مبینہ ملزمان سید احمد ولد گل احمد، اسکا بیٹا شفیق احمد، بھائی میر احمد اور اختر حسین ولد رئیس نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جسکے نتیجے میں متعدد گولیاں لگنے سے نائب ناظم فہید خان موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار انکا بھائی سیف اللہ اور ایک ساتھی ممتاز ولد یعقوب زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد مقتول کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال شکر درہ لایا گیا، جبکہ مقامی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی کے دوران ایک ملزم سید احمد ولد گل احمد کو حراست میں لے کر اسکے قبضے سے آلہ قتل کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لی۔ بعدازاں پولیس نے موقع واردات سے اہم شواہد قبضے میں لے کر مجروح سیف اللہ کی مدعیت میں واقعہ راستے کے تنازعے کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزمان سید احمد، اسکے بیٹے شفیق، بھائی میر احمد اور اختر حسین کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 607407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش