0
Sunday 2 Apr 2017 12:14

افغانستان سے پاراچنار میں 4 مارٹر گولے فائر

افغانستان سے پاراچنار میں 4 مارٹر گولے فائر
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی جانب سے پاکستان 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں افغانستان سے 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے ایک گھر اور دکان کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے فائر کئے گئے گولے پاراچنار کے علاقوں بوڑکی، خرلاچی، شنگگ اور کچ کینہ میں گرے۔ شنگک میں گرنے والے گولے سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ کچ کینہ میں گرنے والے گولے سے ایک گھر کو جزوی نقصان پہنچا تاہم فائر کئے گئے چاروں گولوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
صحافی : سید راشد حیدر
خبر کا کوڈ : 623834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے