0
Sunday 23 Apr 2017 21:42

پشاور، طوفانی بارش، کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدہ زخمی

پشاور، طوفانی بارش، کچے مکان کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدہ زخمی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں طوفانی بارش سے کچے مکان کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجہ میں 2 کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق پشاور میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث چمکنی کے علاقہ میں اختر گل نامی شخص کے مکان کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجہ میں اختر گل کی اہلیہ نور جہان، 2 کمسن بیٹیاں 5 سالہ کنول اور 4 سالہ فاطمہ ملبے تلے دب گئیں، جنہیں ملبہ ہٹا کر زخمی حالت میں نکال لیا گیا اور طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا, جہاں دونوں بچیاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جبکہ ان کی والدہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 630198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش