0
Saturday 29 Apr 2017 13:26

ایبٹ آباد، 4 گاڑیوں کے مابین تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

ایبٹ آباد، 4 گاڑیوں کے مابین تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں لنگرہ موڑ پر ایوب پل کے قریب دو ٹرالروں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک کیری ڈبہ اور موٹر کار بھی زد میں آگئے۔ حادثے کے نتیجہ میں  6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حادثے کے باعث سڑک بھی بلاک ہو گئی, جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اور امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد سے راولپنڈی جانے والا تیز رفتار ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے کیری ڈبہ، موٹر کار اور ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 631873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش