0
Monday 15 May 2017 10:05

خانیوال کے قریب جہانیاں میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

خانیوال کے قریب جہانیاں میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 3 فرار
اسلام ٹائمز۔ جہانیاں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جہانیاں میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کے قبضے سے 10 کلو بارودی مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔ مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونیوالے 3 ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 636865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے