0
Saturday 1 Jul 2017 09:37

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے داعش کی بدترین شکست اور موصل کی فتح پر مبارکباد

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے داعش کی بدترین شکست اور موصل کی فتح پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے شہر موصل میں داعش کے دہشتگردوں کی بدترین شکست پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے اور اس کے مالی وسائل کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے موصل میں داعش کے دہشتگردوں کے خلاف حالیہ کامیابی پر جو عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضا کار فورس کی جانفشانی و مسلسل جدوجہد کے ذریعے حاصل ہوئی، اس ملک کے عوام، عراقی قیادت، شیعہ علماء اور مراجع عظام، رضاکار فورسز اور مختلف فرقوں و ادیان کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کی۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ عراقی قوم کی سربلندی اور مزید کامیابی کے لئے دعاگو ہیں اور ایران کی جانب سے ایک متحد اور آزاد عراق کی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کی جڑوں کے مکمل خاتمے کے لئے تمام علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ واضح رہے کہ عراقی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کے روز موصل کے قدیمی علاقوں بالخصوص تاریخی مساجد النوری اور الحدبا پر جہاں داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا، مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ عراق کے قومی ٹیلی ویژن کے مطابق سکیورٹی فورسز نے داعش کے اصل گڑھ پر کنٹرول حاصل کر لیا، جہاں داعش دہشتگردوں کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے جون 2014ء میں یہاں سے عراق پر اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ دنوں داعش کے دہشتگردوں نے موصل کی تاریخی النوری مسجد اور اس کے مینار کو شہید کیا، جہاں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پہلی اور آخری بار منظرعام پر آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 650074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش