0
Tuesday 1 Aug 2017 08:55

جھنگ، خواجہ عطاء اللہ تونسوی کا پیر حمید الدین سیالوی کی حمایت سے NA-88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

جھنگ، خواجہ عطاء اللہ تونسوی کا پیر حمید الدین سیالوی کی حمایت سے NA-88 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ تونسہ شریف خواجہ عطاء اللہ خان تونسوی نے آئندہ انتخابات میں این اے 88 سے آزاد حیثیت سے حصہ لینے اعلان کر دیا۔ جبکہ سجادہ نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مریدین کو ان کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلانے کی ہدایت کر دی ہے۔ جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عطاء اللہ خان نے کہا کہ موجودہ ایم این اے الیکشن جیتنے کے بعد حلقے میں نظر ہی نہیں آئے، عوام کا بنیادی سہولیات سے محروم ہونا لمحہ فکریہ ہے، وہ عوام کا درد سمجھتے ہیں، اسی لیے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف مکافات عمل کا شکار ہوئے، ان کے نامزد کردہ دونوں وزرائے اعظم بھی باری باری کرپشن کے الزامات میں ہی فارغ ہوں گے، شریف خاندان میں وزارت عظمیٰ کے لئے بیگم کلثوم نواز بہترین امیدوار ہیں۔ اس موقع پر خواجہ حمید الدین سیالوی نے مریدین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں خواجہ عطاء اللہ خان کو ووٹ دیں اور کسی دوسرے امیدوار کی باتوں پر کان نہ دھریں۔
خبر کا کوڈ : 657692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب