0
Thursday 12 Oct 2017 18:45

کراچی میں چاقو مار حملہ آور کے مبینہ ساتھی کو پولیس کا گرفتار کرنیکا دعویٰ

کراچی میں چاقو مار حملہ آور کے مبینہ ساتھی کو پولیس کا گرفتار کرنیکا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کئے تھے، جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا، تاہم ضمانت پر رہا ہو کر غائب ہوگیا۔ واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، جبکہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 676097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے