0
Friday 24 Nov 2017 16:53

جو حکومت اپنی فورسز کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا تحفظ دیگی، ححۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی

جو حکومت اپنی فورسز کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا تحفظ دیگی، ححۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ بیان میں صدر جے آر بی حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے پشاور حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور اور محافظ حبیب اللہ کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسر شہید محمد اشرف پر حملہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث کرداروں کو  بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس طرح کی صورتحال دوبارہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پولیس آفیسر محفوظ نہیں ہوں، وہاں عام افراد کیسے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، عوام کا جان و مال محفوظ نہیں، سکیورٹی ہے تو صرف حکمرانوں، وی آئی پیز کے لئے، غریب عوام کے تحفظ پر مامور پولیس و سکیورٹی فورسز کے لوگ بھی محفوظ نہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدری کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 685544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے