0
Wednesday 6 Dec 2017 17:48

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کراچی پورٹ ٹرسٹ کنٹینر یارڈ میں لگی آگ پر 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب رہائشی کالونی سے متصل ’کے پی ٹی‘ کے کنٹینر یارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دور سے ہی دیکھے جا سکتے تھے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو اہلکار فوراً جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا اور 3 گھنٹے کی کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 688151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے