0
Thursday 28 Dec 2017 11:02

چارسدہ، خواتین نوسربازوں کا 5 رکنی گروہ گرفتار

چارسدہ، خواتین نوسربازوں کا 5 رکنی گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ چارسدہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران خواتین نوسربازں کا 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق خواتین کا یہ گروہ غفور مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا جس پر بازاروں اور گھروں سے چوری کے الزامات ہیں۔ پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور گروہ کے قبضے سے موبائل فونز اور نقی برآمد کی گئی۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ مردان کے علاقے برف خانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین نوسر بازوں کا یہ گروہ 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 693054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش