0
Friday 9 Feb 2018 11:56

پشاور، قبرستان مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

پشاور، قبرستان مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر قبرستانوں سے قبضہ مافیا کا صفایا کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور مغیث ثناء اللہ کی سربراہی میں بیری باغ میں کپڑے کی مارکیٹ کے قریب واقع قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اور غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے کھوکھے توڑ کر سامان قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ قبرستان پر بورڈ بھی نصب کردیا گیا ہے جس میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قبرستانوں پر تجاوزات قائم نہ کریں اور اس ضمن میں پولیس اور انتظامیہ کو فوری اطلاع دی جائے۔ صوبائی حکومت نے گنجان آباد کمرشل علاقوں میں قبرستان پر قبضے اور تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے ان قبرستانوں کے گرد چار دیواری تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، تاہم اس ضمن میں پہلے ہی سیکرٹری اوقاف کو دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ پشاور کے عوام نے قبرستانوں سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے چیف سیکرٹری محمد اعظم خان اور ضلعی انتظامی کے ان اقدامات کو مستحسن قرار دیا ہے اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 703386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب