0
Tuesday 13 Feb 2018 20:44

ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل

ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سفاراتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔ ویب سائٹ کے مطابق ملیحہ لودھی مسلمان ممالک میں مقبول ترین شخصیت ہیں۔ واضح رہے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو فروری 2015ء میں پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور اب تک وہ اس عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ملیحہ لودھی دو مرتبہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات رہیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ اس فہرست میں روس کی سفارت کار الیانورا مترافونوا سرِ فہرست ہیں، جبکہ دیگر خواتین میں کرغیزستان کی روزا اتن بائیوا، ہالینڈ کی رینے جونزبوس اور سوئیڈن کی ایلوا ماڈال شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 704630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب