0
Sunday 25 Mar 2018 16:58

آئندہ الیکشن بلاول بھٹو زرداری کا پہلا اور مخالفین کا آخری ثابت ہوگا، نثار کھوڑو

آئندہ الیکشن بلاول بھٹو زرداری کا پہلا اور مخالفین کا آخری ثابت ہوگا، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر خوراک نثار کھوڑو نے کہا ہے آئندہ الیکشن بلاول بھٹو زرداری کا پہلا اور مخالفین کا آخری ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں ان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ حیدرآباد میں صوبائی وزیر امداد پتافی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عمران خان ہمیشہ غیر سنجیدہ باتیں کرتے ہیں، اداروں سے محاذ آرائی کی وجہ سے میاں نواز شریف کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی گڑھی خدا بخش میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 713793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب