0
Monday 23 Apr 2018 03:31

بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں، لوگ ان کے دھوکے میں نہ آئیں، شہباز شریف

بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں، لوگ ان کے دھوکے میں نہ آئیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس اور بنی گالا ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں، لوگ ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر لیاری میں خطاب کیا جس میں انہوں نے سیاسی مخالفین پر خوب تنقید کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگلے انتخابات میں موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنا دیں گے، ایک میٹرو نہیں کئی میٹرو لائيں گے، اورنج، یلو، بلیو لائن سب لائيں گے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وہ پشاور جاتے ہیں تو تحریک انصاف اور سندھ جاتے ہیں تو پیپلز پارٹی ناراض ہوجاتی ہے، آئينہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی یہی حالت رہی تو پاکستان کی حالت نہیں بدلے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔ لیاری میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے عزم کیا تھا کہ کراچی میں امن لاؤں گا اور امن لوٹ آیا، رینجرز کو ذمہ داری دی گئی اور انہوں نے محنت سے کام کیا۔
خبر کا کوڈ : 719838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے