0
Friday 11 May 2018 08:25

پنجاب، 17 مئی سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

پنجاب، 17 مئی سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے 17 مئی سے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان المبارک اور موسم گرما کی کہ وجہ سے اس سال اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی۔ صوبے کے تمام اسکولوں کی چھٹیاں 9 اگست کو ختم ہوں گی جس کے بعد اسکولز 10 اگست کو کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں جلدی کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 723835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب