0
Monday 21 May 2018 22:29

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کرلی اور منگل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت تیسری بار مسلسل اسمبلی اجلاس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے، صوبائی حکیومت پہلے ہی 3 مئی اور 14 مئی کو بلائے گئے اجلاس ملتوی کرچکی ہے جبکہ اب کل 22 مئی کو بھی ہونے والا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔ اسمبلی اجلاس ایسے وقت میں منسوخ کیا گیا ہے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر کے خلاف پیپلزپارٹی کے ضیاء اللہ آفریدی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے جبکہ حکومت ڈپٹی اسپیکر کی خالی نشست پر الیکشن کی خواہشمند تھی، ذرائع کا کہنا ہے منگل کے اجلاس کی منسوخی کے بعد اب اجلاس کا ہونا مشکل ہے کیونکہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے میں 7 روز باقی رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 726413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب