0
Sunday 29 Jul 2018 11:35

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات، 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ برساتی نالوں کے باعث 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ حادثات و قدرتی آفات کے صوبائی انتظامی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں بارش کے باعث مختلف حادثات مہں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں سے لکی مروت، دیر، نوشہرہ اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، ژوب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 740908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش