0
Thursday 2 Aug 2018 13:31

صوابی، کھیت سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

صوابی، کھیت سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ صوابی میں کھیت سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر صوابی کے علاقے یار حسین میں کھیتوں سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم نے بچی کا گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ مقتولہ بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو سکے گی۔ پولیس کے مطابق بچی کراچی سے اپنی پھوپھی کے گھر آئی تھی۔ ورثاء نے بچی کے رشتہ دار کے خلاف زیادتی اور قتل کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 741989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش