0
Tuesday 14 Aug 2018 18:35

پاراچنار میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا

پاراچنار میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔ فٹبال کے فائنل میچ میں سٹیڈیم الیون نے سخت مقابلے کے بعد ٹرافی اپنے نام کرلی۔ پاک فوج کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایجنسی بھر کے فٹبال والی بال او کرکٹ کے ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایک ماہ جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹیول کے آخری ایونٹ فٹبال کا فائنل میچ سٹیڈیم الیون اور حبیب میٹرو کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں سٹیڈیم الیون نے سخت مقابلے کے بعد حبیب میٹرو کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اس موقع پر پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ علاقے میں صحت مند اور مثبت سرگرمیاں ان کی اولین ترجیح ہے اور محرم الحرام کے بعد کھیلوں کے ایک بڑے معرکے کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے مختلف کھیلوں کے ٹیمیں حصہ لیں گی پروگرام کے آخر میں سکول کے بچوں نے روائیتی پی ٹی شو کا مظاہرہ کیا اور بریگیڈیئر اختر علیم نے سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 744604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش