0
Saturday 25 Aug 2018 11:26

ڈی آئی خان، 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 شخص جاں بحق 4 زخمی

ڈی آئی خان، 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 1 شخص جاں بحق 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ باٸی پاس کے قریب دو گروپوں میں فاٸرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واقعہ کے فوراََ بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام احمد خان ولد جلات خان بتایا جا رہا ہے، جبکہ حیدر خان ولد گُلا خان، حاجی گل ولد حاجی نواب، عبداللہ ولد نواب خان، گُلا خان ولد نواب خان، حاجی امیر خان ولد حاجی شب خان اور حاجی نواب خان ولد حاجی شب خان زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، جبکہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب کے علاقہ دریا خان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 746075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب